کراچی : موسلا دھار بارش سےٹریفک کا نظام درہم برہم، پانی گھروں میں داخل، بجلی سپلائی معطل
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے۔
شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور بعض گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔

قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ شہر کی اہم شاہراہیں جیسے شاہراہِ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم آر کیانی روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

اسی طرح نارتھ کراچی سیکٹر 11-بی کے قریب نالے ابل پڑے جبکہ یوپی موڑ سے پاور ہاؤس چورنگی تک روڈ پر پانی کھڑا ہوگیا۔ علامہ اقبال لائبریری اور اسلامیہ کالج کے اطراف کی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں۔
تیز بارش کے باعث، سندھ سیکرٹریٹ میں پارکنگ کا شیڈ گرگیا، ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایمبولینس اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو وہیکل کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، یہ سسٹم آئندہ ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس دوران 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا جس سے صوبے کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے، آئندہ 2 روز کراچی میں بھی بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں جس دوران درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔
متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان( کراچی الیکٹرک ) کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو 2100 میں سے 1630 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی اور تجاوزات، و کنڈوں سے بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی سپلائی عارضی منقطع کی ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کے-الیکٹرک کا عملہ مکمل طور پر متحرک ہے اور گراؤنڈ پر موجود ہے۔
وزیر اعلی کا متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے شدید بارشوں کے پیش نظر ریسکیو اور انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اربن فلڈ سے بچاؤ کے لیے نالوں اور ڈرینج سسٹم کی سخت نگرانی کی جائے، بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لیے مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شدید بارشوں کے دوران عوام غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیاتی ادارے کوآرڈی نیشن میں رہیں۔
مراد علی شاہ نے ٹریفک پولیس کو نشیبی علاقوں اور مصروف مقامات پر الرٹ رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک پولیس عوام کی بھرپور رہنمائی کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور کمزور انفراسٹرکچر سے دور رہیں، عوام کو موسمی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا جائے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل





