Advertisement
پاکستان

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے،اسحاق دار

پاکستان دولت مشترکہ کے پائیدار ترقی اور کنیکٹیویٹی ایجنڈے کا بھرپور حامی ہےاور اندرونی تجارت و ترقی کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرے گا،اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 19th 2025, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے،اسحاق دار

لندن :نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے، دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقات کی۔ اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، اور تنظیم کو بھرپور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ دولت مشترکہ رکن ممالک کے مابین اقدار اور اتفاق رائے کے فروغ کا اہم فورم ہے۔

دوران ملاقات اسحاق ڈار نےمزید کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے پائیدار ترقی اور کنیکٹیویٹی ایجنڈے کا بھرپور حامی ہے۔ اور پاکستان دولت مشترکہ کے اندرونی تجارت و ترقی کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے۔ اس کے لیے دولت مشترکہ کی معاونت ناگزیر ہے۔اور پاکستان دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کا میزبان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Advertisement