ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، تمام جماعتوں کو بات چیت کرنی چاہیے ، رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا تھا


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ، نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی مسائل کا حل صرف جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ دھمکی یا خوف کے ماحول میں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا تھا، جو کہ معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر بھی منایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر پاکستان کو اپنے آبا اجداد کے خواب کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کی قیادت میں، میثاق استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے ایٹمی طاقت کا درجہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران حاصل کیا تھا، اور اب استحکام کا خواب بھی حقیقت بنے گا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ جو لوگ نفرت کی سیاست کرتے ہیں، ان کو اور قوم کو یہ بخوبی اندازہ ہے کہ ایسی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، اور مستقبل میں بھی یہ کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ دھمکی یا خوف کے ماحول میں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے بات کرنے کی حامی رہی ہے اور آج بھی ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم، اگر کوئی جماعت بات چیت میں شریک نہیں ہوتی تو اس کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، بلکہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل



