Advertisement
پاکستان

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

اجلاس کے بعد چینی وزیر خارجہ کابل سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، جہاں وہ 21 اگست کو ہونے والے پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 20th 2025, 5:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، جہاں کابل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ محمد نعیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ آج کابل میں سہ فریقی مذاکرات کے لیے ایک جگہ جمع ہو رہے ہیں، جن کا مقصد خطے میں تعاون، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ اسحاق ڈار چھٹے پاک، چین، افغانستان سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وفد میں افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر افسران بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق، مذاکرات میں انسداد دہشت گردی، تجارتی روابط اور سہ فریقی تعاون جیسے اہم موضوعات زیر غور آئیں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان قائم مقام وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

یہ سہ فریقی اجلاس پہلی مرتبہ کابل کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں افغانستان نے پاکستان اور چین کو سلامتی و اقتصادی امور پر بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے۔ اجلاس میں افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی افغانستان تک توسیع، علاقائی سلامتی کے اقدامات، اور افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔

اجلاس کے بعد چینی وزیر خارجہ کابل سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، جہاں وہ 21 اگست کو ہونے والے پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان آخری سہ فریقی اجلاس رواں سال 21 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوا تھا۔

Advertisement
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • ایک گھنٹہ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
Advertisement