وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا کہ حکومت سے بھی بعض کوتاہیاں ہوسکتی ہیں، مگر کوششیں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب بارش ہوگی تو پانی تو جمع ہوگا، اور جب بارش رُکے گی تو نکاسی بھی کر دی جائے گی۔
کراچی کے علاقے نرسری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پچھلے ہفتے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 400 افراد جاں بحق ہوئے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز شہر میں 12 گھنٹوں کے دوران 200 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ ان کے مطابق انتظامیہ، بلدیاتی ادارے اور وہ خود سڑکوں پر موجود ہیں اور عوام کی مدد کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں، کیونکہ آج حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں میں رہیں، لیکن اس کے باوجود بہت سے افراد غیر ضروری طور پر باہر نکل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا کہ حکومت سے بھی بعض کوتاہیاں ہوسکتی ہیں، مگر کوششیں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے، اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ مختلف حادثات میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 5 گھنٹے قبل

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 8 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- ایک منٹ قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل