کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
بارش کے بعد پیش آنے والے مختلف حادثات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بعض علاقوں سے مکانات گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں


سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی مون سون کی غیر معمولی شدید بارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ صرف دو گھنٹوں کی مسلسل بارش نے اہم شاہراہوں کو زیر آب کر دیا، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کو "غیر معمولی شدید" قرار دیا، جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی۔ ناقص نکاسی آب کے باعث شہری اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے، جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔
شہر کی اس صورتحال نے سوشل میڈیا پر بھی عوام کا غصہ بھڑکا دیا۔ شہریوں نے "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور برسوں سے ناقص نکاسی آب کے نظام پر سوالات اٹھائے۔
کئی صارفین نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا "کراچی ڈوب رہا ہے" اور "کراچی ڈوب چکا ہے"۔
سینئر صحافی اظہر عباس نے 1992 کی بارشوں کی ایک پرانی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آج تک کراچی میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے آئی آئی چندریگر روڈ کو "کراچی کی وال اسٹریٹ" قرار دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ وہاں بھی نکاسی کا نظام ناکارہ ہے۔ انہوں نے شاہراہ فیصل جیسے مرکزی روڈ پر بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔
سوشل میڈیا پر مون سون بارشوں سے متاثرہ شہریوں کی مشکلات اجاگر کی گئیں۔ کئی صارفین نے موسمیاتی تبدیلی کو شمالی علاقوں تک محدود نہ مانتے ہوئے اسے اب کراچی جیسے بڑے شہروں کا بھی مسئلہ قرار دیا۔
بعض صارفین نے جہاں میمز کے ذریعے مسائل پر طنز کیا، وہیں کئی افراد نے کراچی کے شہریوں کے لیے محبت اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- an hour ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 6 hours ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 hours ago

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 3 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 5 hours ago

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 2 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- an hour ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 6 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- an hour ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 4 hours ago