کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے


کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر آج بھی بارش کے اثرات واضح ہیں—خراب گاڑیاں، گہرے گڑھے اور پانی سے بھری سڑکیں شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلشن حدید میں 178 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نکاسیٔ آب کا عمل جاری ہے، تاہم کئی علاقوں میں اب بھی برساتی پانی جمع ہے، جن میں آرام باغ، سندھ ہائی کورٹ، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا اور کارساز شامل ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش سے مختلف حادثات پیش آئے:
-
پی ای سی ایچ ایس میں ایک معذور بزرگ شخص اپنے گھر میں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔
-
نادرن بائی پاس اور سپر ہائی وے پر پانی اور گڑھوں میں ڈوبنے سے دو افراد جان سے گئے۔
-
گرومندر اور نیو کراچی میں ندی و نالے سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔
-
گلستان جوہر میں دیوار گرنے سے تین بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوئیں، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں بھی ایک بچی دیوار گرنے کے باعث جان بحق ہوئی۔
-
شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، ڈیفنس، نارتھ کراچی اور گزری میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 3 hours ago

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 5 hours ago

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 5 hours ago

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 8 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 10 hours ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 3 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 8 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 9 hours ago

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 8 hours ago

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 11 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 8 hours ago