Advertisement
پاکستان

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 20th 2025, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر آج بھی بارش کے اثرات واضح ہیں—خراب گاڑیاں، گہرے گڑھے اور پانی سے بھری سڑکیں شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلشن حدید میں 178 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نکاسیٔ آب کا عمل جاری ہے، تاہم کئی علاقوں میں اب بھی برساتی پانی جمع ہے، جن میں آرام باغ، سندھ ہائی کورٹ، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا اور کارساز شامل ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش سے مختلف حادثات پیش آئے:

  • پی ای سی ایچ ایس میں ایک معذور بزرگ شخص اپنے گھر میں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

  • نادرن بائی پاس اور سپر ہائی وے پر پانی اور گڑھوں میں ڈوبنے سے دو افراد جان سے گئے۔

  • گرومندر اور نیو کراچی میں ندی و نالے سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔

  • گلستان جوہر میں دیوار گرنے سے تین بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوئیں، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں بھی ایک بچی دیوار گرنے کے باعث جان بحق ہوئی۔

  • شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، ڈیفنس، نارتھ کراچی اور گزری میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Advertisement
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • ایک دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 5 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • ایک دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 6 گھنٹے قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • ایک دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 11 گھنٹے قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • ایک دن قبل
Advertisement