عظمیٰ بخاری نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیر علی امین گنڈاپور سے خود رابطہ کر کے ہر قسم کی معاونت کی پیش کش کی ہے


پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور کراچی میں بارش کے باعث معمولاتِ زندگی کے متاثر ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب، بطور بڑے بھائی، خیبرپختونخوا اور سندھ کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے، اور ہم دونوں صوبوں کی حکومتوں سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا یا سندھ حکومت کو پنجاب سے کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو، تو پنجاب بھرپور تعاون کرے گا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیر علی امین گنڈاپور سے خود رابطہ کر کے ہر قسم کی معاونت کی پیش کش کی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 hours ago

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 3 hours ago

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 4 hours ago

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 4 hours ago

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 11 hours ago
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 3 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 9 hours ago

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 10 hours ago

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 7 hours ago

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 7 hours ago