26 جون سے اب تک کے بارشوں اور سیلاب کے باعث 7175 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5552 مویشی ہلاک ہو چکے،این ڈی ایم اے


ملک بھر میں جون سے ہونے والی موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 799 افراد جاں بحق اور 1080 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 26 جون سے 25 اگست تک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 7175 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5552 مویشی ہلاک ہو چکے۔
اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں جبکہ 592 ریسکیو آپریشنز میں ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کو بچایاگیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 497 اموات خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 165 افراد، سندھ میں 55 اور بلوچستان میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق، آزاد جموں و کشمیر میں 23 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مجموعی طور پر 1080 افراد زخمی ہوئے جن میں 286 بچے، 531 مرد اور 257 خواتین شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 584 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 347 اور سندھ میں 71 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 42، آزاد کشمیر میں 28، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل





