دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری
دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سےمزید کئی دیہات زیر آب آگئے


دریائے ستلج میں48گھنٹے کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ پیدا ہوگیا۔
ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر بہت اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ95 ہزار 899 کیوسک تک پہنچ گیا۔
دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سےمزید کئی دیہات زیر آب آگئے، مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا۔
سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا، لاہور،ساہیوال، بہاولپور، ملتان اورڈی جی خان کے کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، لودھراں کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔
چناب میں پانی کی سطح ایک دن میں 100فیصد سے زائد بڑھ گئی جس کے بعد فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے، ہیڈ سلیمانکی اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 82 ہزار 140کیوسک تک پہنچ گیا۔
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جہاں پا نی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور گڈوپر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز و واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں پیشگی حساس مقامات پر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago




