ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش
پنجاب کے مختلف شہروں پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، ڈسکہ اور سمبڑیال میں بھی بادلوں کی گرج برس ہوئی


ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی اور حبس کی چھٹی ہوگئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں پتوکی، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، ڈسکہ اور سمبڑیال میں بھی بادلوں کی گرج برس ہوئی، قصور میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
واضح رہے کہ بونیر میں سیلاب میں بہہ جانے والے 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں، مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رہا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز میں 296 افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں۔
غذر میں تالی داس کے مقام پر ریلیف آپریشن جاری رہا، شاہراہ غذر کی بحالی کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا، دائن پل بحال نہ ہونے سے 3 ہزار کی بستی شہر سے کٹ کر رہ گئی، صوبائی حکومت نے عارضی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کی مدد کی۔
ترجمان فیض اللہ فراق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت متاثرین کیلئے وفاق سے ملکر متبادل گاؤں بنائے گی۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago






