اس عمل سے جلد کے اندر نمکیات کی مقدار گھٹتی ہے، جس کی اطلاع اعصابی ریشے دماغ کو دیتے ہیں،ماہرین


ویب ڈیسک : تقریبا ہم سب نے نہانے یا تیراکی کے دوران ہاتھوں اور پیروں کی جلد پر جھُریاں پڑنے کا عمل سبھی نے محسوس کیا ہے، تاہم اس کی اصل وجہ اب سائنسدانوں نے واضح کر دی ہے۔
ابتدا میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ انگلیوں اور پیروں پر جھُریاں پانی جذب ہونے کے باعث جلد کے سوجنے سے بنتی ہیں، مگر اب سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ اس کا تعلق دراصل خون کی نالیوں اور اعصابی نظام سے ہے۔
تحقیق کے مطابق بینگہیمٹن یونیورسٹی (Binghamton University),نیویارک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گائے جرمن اور ان کی ٹیم نے تین رضاکاروں کی انگلیاں 30 منٹ تک پانی میں بھگوئیں، ٹیم نے جلد پر بننے والے جھُری دار نمونوں کا مشاہدہ کیا اور پایا کہ یہ پیٹرن اگلے دن دوبارہ پانی میں ڈبونے پر تقریباً ویسے ہی بنتے ہیں۔
ڈاکٹر جرمن کے مطابق یہ جھُریاں اس وقت بنتی ہیں جب ہمارا خودکار اعصابی نظام (autonomic nervous system) خون کی نالیوں کو سکڑنے کا پیغام دیتا ہے۔ یہ وہی نظام ہے جو سانس لینے، آنکھ جھپکنے اور دل کی دھڑکن جیسی غیر ارادی حرکات کو کنٹرول کرتا ہے۔پانی میں چند منٹ رہنے کے بعد جلد کے پسینے کے غدود کھل جاتے ہیں اور پانی جلدی بافتوں میں داخل ہو جاتا ہے۔
اس عمل سے جلد کے اندر نمکیات کی مقدار گھٹتی ہے، جس کی اطلاع اعصابی ریشے دماغ کو دیتے ہیں۔ دماغ پھر خون کی نالیوں کو سکڑنے کا پیغام دیتا ہے، نالیوں کے سکڑنے سے جلد کا حجم کم ہو جاتا ہے اور یوں سطح پر جھُریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔
ڈاکٹر جرمن کے مطابق یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے انگور خشک ہو کر کشمش بن جاتا ہے،حجم کم ہو جاتا ہے مگر سطح برقرار رہتی ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن افراد کی انگلیوں کے اعصاب متاثر ہوتے ہیں، ان کی جلد پر جھُریاں نہیں بنتیں۔
مزید یہ کہ جھُری دار جلد پانی کے اندر گرفت بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے، جس سے پھسلنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔یہ تحقیق جرنل آف دا مکینیکل بیہیویئر آف بایومیڈیکل میٹیریلز میں شائع ہوئی ہے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل





