ملک کے مختلف شہروں میں آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی،بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
30 سے 31 اگست کے دوران اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں ابر کرم برسنے کا امکان ہے


ملک کے مختلف شہروں میں آج سے آئندہ چند روز کے دوران گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2 ستمبر کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بادل برسیں گے۔
پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں، اٹک، جہلم، چکوال،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔
ادھر خیبرپختونخواہ میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران شدید بارشیں جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک،کوہاٹ اوربنوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ادھر آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں بھی آج سے 2 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اسی دوران گلگت بلتستان میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےکراچی میں کل سے بارشوں کا امکان ظاہر کردیا، ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کراچی میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹہ، سجاول، بدین اور تھرپارکرمیں بھی 30 اگست تا 2 ستمبر بارشیں متوقع ہیں جبکہ حیدرآباد، دادو، سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ، جیکب آباد اورکشمور میں30 اگست تا یکم ستمبر موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 11 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 16 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago






