Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

، قومی اسمبلی میں ارکان ربیع الاول پر خصوصی تقاریر کریں گے، پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Aug 29th 2025, 1:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر پیر کو شام 5 بجے طلب کیا گیاہے، اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ربیع الاول کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت جاری کی ہے، قومی اسمبلی میں ارکان ربیع الاول پر خصوصی تقاریر کریں گے، پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

پہلے دو دن شان رسالتﷺ کے بیان کے لیے مخصوص ہوں گے پھر دو دن کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا تاکہ ارکان اپنے حلقہ ہائے نیابت میں جاکر متاثرین سیلاب کی امداد کے کام کو جاری رکھ سکیں۔

Advertisement