وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔


اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سیکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوران ملاقات قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھاکہ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 7 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 6 گھنٹے قبل