جی این این سوشل

پاکستان

بھارتی وزیرخارجہ کااعتراف ، پاکستان کا صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور

اسلام آباد : دفتر خارجہ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رکھنے کے کیلئے دباو ڈالنے سے متعلق اعتراف پر پاکستان نے بھارتی منفی کردار کا معاملہ ایف اے ٹی ایف صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی وزیرخارجہ کااعتراف ، پاکستان کا صدر    ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور
بھارتی وزیرخارجہ کااعتراف ، پاکستان کا صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور

جی این این کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ کاکہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے  بیان نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔   پاکستان ہمیشہ سےدنیاکو بھارت کےایف اے ٹی ایف معاملے کو سیاسی بنانےسے آگاہ کر رہا ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل کرنے میں سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ بھارت نے شرمناک انداز سے پاکستان کی پیش رفت پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی، پاکستان بھارت کی جانب سے حالیہ اعتراف کو بھی بین الاقوامی برادری اور ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لائے گا، ایس جے شنکرکاحالیہ اعتراف بھارت کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے  کہ ایف اے ٹی ایف نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اقدامات کو ہمیشہ سراہا، ہم بین الاقوامی ساتھیوں کی معاونت کے ساتھ کام کی اس رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بھارت کی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف ) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کر لیا ۔

 گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ نے  بی جے پی لیڈروں کے سامنے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہماری کوششوں کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔جے شنکر نے کہاکہ مودی حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ہی رہے ۔

پاکستان

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف  25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔

مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔

جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے  اقتدار سنبھالتے ہی  روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال ہوا۔

یوکرین کے صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی جو یوکرین کے موقف کے برعکس ہو۔

ٹرمپ مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کی ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے جس کا آغاز فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے ہوا تھا۔

روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔

امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ جرمن تحقیقی تنظیم کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کے مطابق جنگ کے آغاز اور جون 2024 کے اختتام تک اس نے 55.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے یا بھیجنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران سابق صدر سے نومنتخب صدر بننے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایک دن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll