نارنگ شہر اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات کا واحددیہی مرکز صحت لاوارث، ادویات ناپید، عوام سراپا احتجاج
حکومت کی عدم توجہ کے باعث مقامی ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا عام کے لئے طبی سہولیات بھی چھینی جا رہی ہیں غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں،علاقہ مکین


نارنگ منڈی :(میاں معظم سے )نارنگ شہر اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات کا واحد دیہی مرکز صحت نارنگ حکومتی عدم توجہ کا شکار نہ بجلی نہ ادویات، جس کی وجہ سے آنے والے مریض خوار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سینکڑوں دیہاتوںاور نارنگ شہر کے لاکھوں باسیوں کے لئے واحد دیہی مرکز صحت نارنگ اس وقت بے یارومدگار ہو چکا ہسپتال میں ادویات ختم ڈریسنگ کا سامان بھی بازار سے منگوانا پڑ رہا بجلی جانے کی صورت میں متبادل بھی نظام نہیں رات کو اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے جس سے آنے والوں مریضوں کے لئے ابتدائی طبی امداد بھی ناپید ہو چکی۔
یہاں تک کہ بنیادی ادویات اور ڈریسنگ کا سامان بھی موجود نہیںاور اسپتال کا عملہ کئی دنوں سےغائب ہے۔
اوپر سے نارنگ کے نواحی درجنوں دیہات شدید سیلابی صورتحال سے دو چار ہے جس کی وجہ سے عوام مزید مشکلات میں مبتلا ہیں۔
اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا حکومت کی عدم توجہ کے باعث مقامی ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا عام کے لئے طبی سہولیات بھی چھینی جا رہی ہیں غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔
تاہم جب اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے حکام سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ نارنگ دیہی مرکز صحت نارنگ کو آوٹ سورس کر دیا گیا تھرڈ پارٹی اس کا چارج سنبھال لے گی اور اس کا اپنا نیا سٹاف بھی پہنچ جائے گا اور پہلے سے تعینات محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور عملہ کو دیگر ہسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے حکومتی پالیسی کے مطابق پہلے سے بہتر طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے
- 37 منٹ قبل

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 14 گھنٹے قبل

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 12 گھنٹے قبل

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ حملوں میں تیزی ، مزید 80سے زائد فلسطینی شہید
- 15 منٹ قبل

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- 31 منٹ قبل

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 13 گھنٹے قبل

کابل نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی دھکمی
- 22 منٹ قبل