لاہور: دو روزہ کلر اینڈ کیم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر،ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی شرکت
نمائش میں چین، ایران، ترکی، جرمنی، اسپین، انڈونیشیا کی کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا اور اپنی مصنوعات متعارف کرائیں،راشد الحق


لاہور: ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ کلر اینڈ کیم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔
ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کے تحت منعقدہ نمائش میں 150 سے زائد ملکی و غیرملکی کمپنیوں نے شرکت کی، کروڑوں روپے کے تجارتی معاہدے طے پائے۔
نمائش کے آرگنائزر راشدالحق نے بتایا کہ چین، ایران، ترکی، جرمنی، اسپین، انڈونیشیا کی کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا اور اپنی مصنوعات متعارف کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلر اینڈ کیم نمائش میں کروڑوں روپے کے کاروباری سودے ہوئے ہیں۔

نمائش کے آخری دن ویونگ اے گرینر فیوچر کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکریٹری چائنا ڈائی اسٹف انڈسٹری ایسوسی ایشن ژو یونگ کائی نے بھی شریک ہوئے۔ یہ کانفرنس اے اے ٹی سی سی پاکستان سیکشن کے زیرِاہتمام منعقد کی گئی۔
کانفرنس سے چیف ایگزیکٹو رینبو انکس و چیئرمین اے اے ٹی سی سی پاکستان سیکشن عبدالرحیم چغتائی نے بھی خطاب کیا۔
’’اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے پل‘‘ کے موضوع پر پینل ڈسکشن بھی ہوا جس کی نظامت ڈاکٹر احسن نذیر (این ٹی یو) نے کی۔ پینل میں شاہ رخ شہباز (آئی ٹیکسٹائلز)، عبدالسمیع گل (اسٹائل ٹیکسٹائلز پرائیویٹ لمیٹڈ)، ابوبکر مروت (انٹرلوپ) اور ڈاکٹر نذکت علی نے شرکت کی۔

مقررین نے تحقیق، جدت اور صنعتی طریقوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر احسن نذیر نے ’’ٹیکسٹائل میں سرکلر ڈائنگ پریکٹسز کے لیے ٹریسی ایبلٹی کی اہمیت‘‘ پر تحقیقی پریزنٹیشن دی، جبکہ نعیم منہاس (بزنس منیجر، ایس جی ایس) نے ’’ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ کے قومی اور عالمی معیار‘‘ پر اظہار خیال کیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago


