شدید سیلابی ریلے کے باعث ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا،ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
متاثرہ ٹریک پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ کچھ دنوں تک ریلوے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کر دی جائےگی،ریلوے حکام


سیالکوٹ: (احسان اللہ اسحاق) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ریلوے ٹریک پا نی میں بہہ گیا جس سے سیالکوٹ تا کراچی اور لاہور کو جانے والی ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ بھی اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے متاثر ہے، ندی نالوںمیں طغیانی اور شدید بارشوں سے نہ صرف شہر کے انفراسٹرکچراور فصلوں کو نقصان پہنچایا بلکہ وہیں قلعہ احمد آباد میں سیالکوٹ کو نارووال اور لاہور سے ملانے والا ریلوے ٹریک بھی پانی کی نظر ہو گیا جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ کچھ دنوں تک ریلوے ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کر دی جائےگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ اور گرد نواح میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل پانی کی نظر ہو چکی ہے اور متعدد دیہات ابھی تک زیر آب ہیں جہاں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں مون سون کے نئے اسپیل نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل






