Advertisement

برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو برطانیہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور  پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا، برطانوی وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Sep 2nd 2025, 9:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی  نے کہا کہ اگرغزہ میں جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو برطانیہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور  پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

انہوں نےکہاکہ غزہ میں ہر گزرتا روز مزید تباہیاں لا رہا ہے، خوراک کی کمی سے غزہ کے 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کو جان کا خطرہ ہے، اسرائیلی حکومت غزہ میں ضروری امداد کی فراہمی سے مستقل انکاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری قحط قدرتی نہیں، یہ اکیسویں صدی میں انسان کا بنایا ہواقحط ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائے۔

برطانوی وزیرخارجہ نےکہا کہ غزہ کی صورتحال بہتر بنانے کا واحد حل فوری اور بلامشروط جنگ بندی ہے، ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ بھی فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ادھر نسل کُشی پر تحقیق کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی عالمی تنظیم انٹرنیشنل جینوسائیڈ اسکالرز  ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی اموات کو نسل کُشی قرار  دے دیا۔

Advertisement
فیلڈ مارشل کی ہدایات پر پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری

فیلڈ مارشل کی ہدایات پر پاک فوج کا سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری

  • 3 منٹ قبل
گٹھیا کے مریضوں کے لیے ناریل  پانی  کے فوائد،جان کر آپ دھنگ رہ جائیں گے

گٹھیا کے مریضوں کے لیے ناریل پانی کے فوائد،جان کر آپ دھنگ رہ جائیں گے

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا  میں  دریا کے کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ

خیبرپختونخوا میں دریا کے کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ،پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ،پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی

  • 2 گھنٹے قبل
بالاج ٹیپو قتل کیس، جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کوگناہ گار قرار دے دیا

بالاج ٹیپو قتل کیس، جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کوگناہ گار قرار دے دیا

  • 22 منٹ قبل
افغانستان میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

افغانستان میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا، احسن اقبال

سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا، احسن اقبال

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کےباعث 3200 سے زائد دیہات جبکہ 24 لاکھ سے زائد  لوگ متاثر ہوئے، رپورٹ

پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کےباعث 3200 سے زائد دیہات جبکہ 24 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، رپورٹ

  • 25 منٹ قبل
شہریوں کے لیے دو چھٹیاں ،حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

شہریوں کے لیے دو چھٹیاں ،حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 36 منٹ قبل
نوبیاہتی دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکر دی

نوبیاہتی دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکر دی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement