چین کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم، سائنسدانوں نے آل فریکوئنسی 6 جی چِپ تیار کر لی
اس انقلابی ایجاد کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gbps) سے زائد تک پہنچ سکتی ہے


چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی، سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چِپ تیار کر لی ہے جو وائرلیس اسپیکٹرم کی تمام فریکوئنسیز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس انقلابی ایجاد کے ذریعے انٹرنیٹ کی رفتار 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gbps) سے زائد تک پہنچ سکتی ہے، جو ناصرف عام صارفین کے لیے سہولت فراہم کرے گی بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطے کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت مستقبل میں صرف چند سیکنڈز میں 50 جی بی کی 8K ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا، اس کے علاوہ یہ ایجاد آن لائن تعلیم، کسانوں کے لیے فصلوں کی براہِ راست نگرانی اور دیگر جدید سہولیات فراہم کرنے میں بھی انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
یہ منصوبہ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کے محققین نے مشترکہ طور پر مکمل کیا ہے، جو آئندہ نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اُجاگر کرتا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 17 hours ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 17 hours ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 14 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 12 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 17 hours ago






