علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن پر برس پڑے ، 26 ویں آئینی ترمیم پر تنقید کے نشتر چلا دیے
عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والا ڈیزل کے پر مٹ پر بک گیا اور عورت کی حکمرانی کو قبول کر لیا ،علی امین کی تنقید


اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سسٹم کے بینیفشری رہے ہیں اور پہلی بار عمران خان کے دور میں بے نقاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دے کر ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے،اور اب انہوں نے عورت کی حکمرانی کو بھی قبول کر لیا ہے۔
علی گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لیے ہیں اور ووٹ بھی دیے ہیں ۔ ہماری پارٹی نے مولانا کے پیچھے نمازیں پڑھیں مگر مولانا نے حکومت کا ساتھ دے دیا۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، مگر مولانا فضل الرحمان کو میں جانتا ہوں، وہ حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ مولانا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں، یہ پہلی بار سامنے آیا ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تو مولانا ووٹ کیوں دیں گے؟ پیسے ہی لیے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی قیادت کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کو کہا جاتا تھا کہ مولانا کو ووٹ دیں۔ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمانت ضبط ہوئی۔ جبکہ یہ بلوچستان سے بھی فارم 47 پر جیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا ہمیشہ باسز کا حکم مانتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب اسلام اور مسلمانوں کی بات کی تو مولانا فضل الرحمان کو عوام نے ریجیکٹ کر دیا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago


