کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
دھماکے میں سابق سینیٹر کی گاڑی سمیت ایک درجن گاڑیاں و موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب رڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 13 افراد جاں بحق جب کہ سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی ہو گئے جب کہ دھماکے میں سابق سینیٹر کی گاڑی سمیت ایک درجن گاڑیاں و موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق رات گئے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسیٹڈیم کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر سیاسی قائدین بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، پشتونخوامیپ کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی، اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کبیر محمد شہی اور کارکن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر واپس جارہے تھے کہ قبرستان کے قریب پہلے سے موجود خود کش حملہ آور نے گاڑیوں کے قریب آ کر خود کو اڑا لیا۔
دھماکے کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار محمد حنیف سمیت سیاسی پارٹی کے 13 کارکنان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سابق ایم پی اے احمد نواز سمیت 35 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ مختلف جماعتوں کے قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
دھماکے سے بھگڈر مچ گئی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز، پولیس، سی ٹی ڈی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو سول بی ایم سی اسپتال منتقل کیا۔
دھماکے کے باعث سابق سینٹرز کبیر محمد شہی کی گاڑی سمیت ایک درجن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا مقصد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانا اور پرامن شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانا ہے۔
اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے دھماکے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس مقصد کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو واقعہ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھیں گی تاکہ بلوچستان کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پاک -سعودی تعلقات غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہےاس کو مزید مضبوط بنائیں گے،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
اورکزئی آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم،فیؒلڈ مارشل کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل اور حماس کے مابین معاملات طے، غزہ امن معاہدےکے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

علی امین گنڈاپور وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ، استعفیٰ گورنر کو ارسال
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے مابین سٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
- 2 گھنٹے قبل

پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں سب بانی کے ساتھ ہیں، علی امین کل گورنر کو استعفیٰ بھجوائیں گے،گوہرخان
- 14 گھنٹے قبل

امریکا کی پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کو جدید ایمریم میزائل فروخت کرنےکی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائدکر دی
- 15 منٹ قبل

بھارتی پروپیگنڈا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا،پاکستان
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی کا پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
- 4 منٹ قبل

اسحاق ڈار کا اردن کے وزیر خارجہ سے رابطہ،سینیٹرمشتاق کی رہائی اور واپسی میں تعاون کو سراہا
- 12 گھنٹے قبل

کرسٹیانو رونالڈو تاریخ کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل