عدالت نے انہیں مزید دو دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی حراست میں رکھنے کی منظوری دی


لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کری۔
عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید دو دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رکھنے کی منظوری دی۔
این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کو دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
عدالت نے ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ یوٹیوبر کے خلاف اپنی تفتیش جلد از جلد مکمل کرے۔
ڈکی بھائی نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایجنسی اپنی تحقیقات مکمل کرے اور ریمانڈ میں توسیع پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
گزشتہ سماعت کے دوران مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر ریمانڈ میں مزید دو دن کی توسیع دی۔
ایجنسی نے اس ضرورت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سعد الرحمٰن سے قبضے میں لیے گئے الیکٹرانک آلات کی جاری تفتیش اور فورنزک جانچ مکمل کرنا ضروری ہے۔
ڈکی بھائی کے وکیل، ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے توسیع کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مالی ریکارڈز بغیر حراست کے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں اور سوال اٹھایا کہ سعد الرحمٰن کے اقدامات کا صارفین کو ہونے والے حقیقی مالی نقصانات سے کیا تعلق ہے۔
متوقع ہے کہ اس ریمانڈ کے دوران ایجنسی اپنی جاری تفتیش کو حتمی شکل دے گی اور سعد الرحمٰن کو اس توسیعی ریمانڈ کے اختتام پر دوبارہ باضابطہ طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، جس کے تحت ان کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی شقیں 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- ایک گھنٹہ قبل

علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 33 منٹ قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان
- 7 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 2 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 7 منٹ قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل