خلاف ورزی کی مکمل رپورٹ مرتب کر کے ڈی سی آفس لاہور کو بھجوانا لازم قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،مراسلہ


ویب ڈیسک: لاہور کے تھیٹرز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو ایک اہم مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، جس میں تھیٹرز میں خلاف ورزیوں کے خلاف نئی پالیسی پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق تھیٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں اب صرف مشترکہ رپورٹ کو قابلِ قبول قرار نہیں دیا جائے گا۔
نئی پالیسی کے تحت سنسر ریہرسل پینل اور مانیٹرنگ ٹیم کی مشترکہ رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، بغیر باقاعدہ رپورٹ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکے گی ،اداکاروں اور تھیٹر انتظامیہ کو براہِ راست نوٹس جاری کرنا پالیسی کے خلاف ہوگا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی مکمل رپورٹ مرتب کر کے ڈی سی آفس لاہور کو بھجوانا لازم قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھیٹر انڈسٹری میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اب شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 14 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 11 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل




