قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ موجودہ ون ڈے کپتان محمد رضوان دو درجے نیچے آ کر 22 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں


آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔
رینکنگ کے مطابق، قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ موجودہ ون ڈے کپتان محمد رضوان دو درجے نیچے آ کر 22 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
بھارت کے نوجوان اوپنر ابھیشک شرما تازہ ترین فہرست میں ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں سرفہرست ہیں۔
دیگر پاکستانی بیٹرز میں حسن نواز نے دو درجے بہتری کے ساتھ 32 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ صائم ایوب دو درجے نیچے آ کر 40 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ کپتان آغا سلمان نے حالیہ عمدہ کارکردگی کی بدولت 18 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 59 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
بولرز کی رینکنگ:
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ حارث رؤف چار درجے تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسپنر محمد نواز نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 15 درجے بہتری کے ساتھ 43 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ:
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جب کہ افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کے بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ نیچے آ کر دوسرے، اور محمد نبی تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 12 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 12 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 14 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 10 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 11 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل