شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی اشیاء خصوصاً سبزیاں اس قدر مہنگی ہو گئی ہیں کہ متوسط طبقے کے لیے گھر کا بجٹ سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے

سیلاب کے اثرات لاہور کی مارکیٹوں تک پہنچ گئے ہیں، جہاں سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
شہر کی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں:
ٹماٹر: 300 سے 400 روپے فی کلو ، مٹر: 400 روپے فی کلو ، بھنڈی: 240 سے 250 روپے فی کلو ، ادرک: 500 روپے فی کلو ، لہسن: 400 روپے فی کلو ، کریلا: 200 روپے فی کلو ، اروی: 160 روپے فی کلو
شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی اشیاء خصوصاً سبزیاں اس قدر مہنگی ہو گئی ہیں کہ متوسط طبقے کے لیے گھر کا بجٹ سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے۔
دکانداروں کے مطابق، قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ سیلاب سے سبزیوں کی پیداوار میں کمی اور ترسیل کے مسائل ہیں۔ کئی راستے بند ہونے اور ترسیلی لاگت بڑھنے کے باعث سبزیاں مہنگی داموں منڈی تک پہنچ رہی ہیں۔
مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں:
مرغی کا گوشت: 640 روپے فی کلو ، انڈے: 300 روپے فی درجن
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اقدامات کرے تاکہ روزمرہ کی ضروری اشیاء عام آدمی کی پہنچ میں رہیں۔
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 14 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 14 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- ایک دن قبل





