فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو
عتیقہ اوڈھو نے یہ تبصرہ حال ہی میں نجی چینل کے تجزیاتی شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں گفتگو کے دوران کیا، جہاں انہوں نے فیروز خان کے اداکاری کے اسلوب پر سوال اٹھائے

.webp&w=3840&q=75)
سینئر اداکارہ اور ڈرامہ مبصر عتیقہ اوڈھو نے معروف اداکار فیروز خان کی اداکاری کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کردار میں ڈھلنے کے بجائے ہر وقت ہیرو نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے ان کی اداکاری متاثر ہوتی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے یہ تبصرہ حال ہی میں نجی چینل کے تجزیاتی شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں گفتگو کے دوران کیا، جہاں انہوں نے فیروز خان کے اداکاری کے اسلوب پر سوال اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ "فیروز خان کی اداکاری دیکھ کر صاف محسوس ہوتا ہے کہ وہ اداکاری کر رہے ہیں — حالانکہ ایک اچھے اداکار کی پرفارمنس میں یہ تاثر نہیں آنا چاہیے۔"
عتیقہ کے مطابق "اداکار جب کسی کردار کو نبھاتے ہیں تو وہ خود کو اس میں جذب کر دیتے ہیں، لیکن فیروز خان اب بھی اپنی ہیروئزم سے باہر نہیں نکلے۔"
انہوں نے کہا کہ فیروز خان ہر کردار کو ایک جیسے انداز میں پیش کرتے ہیں، اور مسلسل ہیرو بننے کی کوشش میں ان کا فن سطحی محسوس ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ان کے کردار گہرائی سے محروم ہو جاتے ہیں، اور اداکاری ثانوی حیثیت اختیار کر لیتی ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی تسلیم کیا کہ:
"فیروز خان کے موجودہ ڈرامے مقبول ضرور ہیں، لیکن وہ اب بھی اپنی مخصوص 'ہیرو کی دنیا' میں قید نظر آتے ہیں، جو ان کے فن کو محدود کر رہی ہے۔"

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 hours ago




