محمود صدیقی الھباش نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت بھی کی، اور ملاقات کے اختتام پر صدر محمود عباس کی جانب سے وزیراعظم کے نام ایک خصوصی خط بھی پیش کیا


وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش اور مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام بھیجا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کی جدوجہد اور ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ "فلسطینی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بڑی بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کیا ہے۔ پاکستان ہر بین الاقوامی اور سفارتی فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرتا رہے گا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستانی حکومت اور عوام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:
"مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت ہمارے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے۔"
محمود صدیقی الھباش نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت بھی کی، اور ملاقات کے اختتام پر صدر محمود عباس کی جانب سے وزیراعظم کے نام ایک خصوصی خط بھی پیش کیا۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب فلسطینی وفد اسلام آباد میں سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہے، جس کی قیادت محمود صدیقی الھباش کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 8 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago


