بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب کے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے ضلع قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں حالیہ سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو بتایا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب کے زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ "وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کسانوں کے لیے ریلیف اقدامات کرنا ہوں گے۔"
بلاول کے مطالبات آفت زدہ اضلاع میں کسانوں کے بجلی کے بلز معاف کیے جائیں , زرعی قرضوں کی ادائیگی معاف یا مؤخر کی جائے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ کسانوں کو نقد امداد فراہم کی جائے۔
وفاق زرعی ایمرجنسی نافذ کرے اور بیج و کھاد پر سبسڈی دی جائے۔
اس سے قبل اپنے دورۂ پنجاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"پنجاب سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، یہاں پہنچ کر اندازہ ہوا کہ تباہی کی شدت کتنی زیادہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی آفت کا مقابلہ صرف صوبائی حکومت کے بس کی بات نہیں، وفاقی حکومت کو آگے آنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اظہارِ تحسین:
چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "سیلاب سے نمٹنے میں مریم نواز نے محنت سے کام کیا، ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، اور انہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔"
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور موجودہ صورتحال میں کسانوں کی مدد کیے بغیر معاشی بحالی ممکن نہیں۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 4 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 8 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل









