Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

مولانا کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اور ہر ممکن سطح پر ان کے حقوق اور مسائل کے لیے آواز اٹھائی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 5th 2025, 10:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ حکومت کا وجود ہی بےمعنی ہو چکا ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ "باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان تک لاکھوں افراد نے بدامنی، معاشی مسائل اور انتظامی ناکامیوں کی وجہ سے اپنے گھر اور کاروبار چھوڑ دیے۔ ان لوگوں نے پشاور سے کراچی تک دربدر کی ٹھوکریں کھائیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "صوبے میں گورننس کا مسئلہ نہیں رہا، اب تو حکومت کا وجود ہی بےاثر اور غیر فعال ہو چکا ہے۔ شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔"

مولانا کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اور ہر ممکن سطح پر ان کے حقوق اور مسائل کے لیے آواز اٹھائی جائے گی۔

Advertisement
عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

  • 5 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

  • 3 hours ago
سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

  • 2 hours ago
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

وزیر اعلی  ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت 1000 سے زائد خواجہ سرا کی ہنرمند افرادی قوت میں شمولیت 

  • 6 hours ago
بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

  • 2 hours ago
وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

  • 4 hours ago
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

  • 3 hours ago
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • 2 hours ago
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی  رہائی کی ویڈیو جاری کردی