دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ، جھنگ اور خانیوال کے کئی دیہات زیرِ آب
سیلاب سے سیالکوٹ اور گجرات کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے


دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے، دو آبہ فلڈ بند اور شیر شاہ فلڈ بند کو بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور ہیڈ گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورےوالا جملیرا مقام پر پانی ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد او اخراج ایک لاکھ 3 ہزار 465 کیوسک جبکہ میلسی ہیڈ سائفن پر پانی کا بہاؤ 93 ہزار 343 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ بلوکی پر بہاؤ بڑھ کر 1 لا کھ 57 ہزار کیوسک ہوگیا جبکہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے اور بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک رہ گیا ۔
مظفر گڑھ اور ڈی جی خان قومی شاہراہ کا ایک ٹریک زیر آب آگیا ہے۔ ہیڈ محمد والا کی نواحی بستیوں پر پانی جمع ہے۔ سیلاب سے مظفر گڑھ، جھنگ، خانیوال کے کئی دیہات ڈوب گئے ہیں۔لیاقت پور میں دریائے چناب کے سیلاب متاثرین کے لیے نور والا میں لگایا گیا فلڈ ریلیف کیمپ میں جانوروں کا چارہ، میڈیسن، خیمہ جات بروقت نہ ملنے پر شہری پریشان کا شکار ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سیالکوٹ اور گجرات کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، چار مختلف پوائنٹ پر نالوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ آئندہ بارہ سے 14 گھنٹے میں گجرات میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ آج سے پنجاب کے مختلف ڈویژن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن آنے والے دنوں میں بارشوں کا یہ اسپیل زیادہ تیز نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اٹھارہ سے بائیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے کسی دریا پر نیا الرٹ جاری نہیں ہوا ہے۔ دریائے ستلج میں ہریکے کے مقام پر پانی 3 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 2 لاکھ کیوسک پر آرہا ہے جس سے گنڈا والا سنگھ پر بھی پانی کم ہو رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے راوی نے مزید بتایا کہ سدھنائی کے مقام پر 1 لاکھ 77 ہزار کیوسک کے ریلے سے نقصان ہوا اور یہاں سیلابی پانی کو مزید کم ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا۔ دریائے چناب میں ملتان کے قریب بھی پانی کم ہوا ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریاؤں کے سیلابی ریلے گدو کے مقام پر ملیں گے۔
ادھر گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار 976 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ سکھر بیراج پر 3 لاکھ 29 ہزار 648 کیوسک پانی آ رہا ہے۔
جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 922 کیوسک ہے۔

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 4 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- ایک گھنٹہ قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 2 گھنٹے قبل