صوبائی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10،10 لاکھ امداد کا اعلان
پنجاب کے مختلف ڈویژنزمیں بارش کی پیشگوئی موجود ہے تاہم دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے،پی ڈی ایم اے

لاہور:ڈائریکٹرجنرل پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب بھرمیں اب تک 50 قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے جن کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈیم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ اورگجرات حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں گجرات میں آئندہ 12 سے 14 گھنٹوں میں صورت حال میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنزمیں بارش کی پیشگوئی موجود ہے تاہم دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ستلج دریا میں پانی کی مقدارمیں واضح کمی آئی ہے اور کسی دریا پر نیا سیلابی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ گنڈا سنگھ والا، جسڑ، راوی سائفن، شاہدرہ اورسدھنائی سمیت مختلف مقامات پرپانی کی سطح کم ہو رہی ہے، ملتان اورشیرشاہ کے علاقوں میں بھی پانی کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آئندہ بارشوں کا سپیل بہت شدید نہیں ہوگا تاہم پی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہے اورہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago


