پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی ان اراکین کی تصاویر پوسٹ کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈبلاک بنانے اور پارٹی کےخلاف ووٹنگ کے الزامات پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ جی بی گلبرخان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی ،حاجی شاہ بیگ ، ثریا زمان، راجہ ناصر مقپون ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کوشوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں گلگت بلتستان کےاراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں میٹرک ٹن گندم ضبط
- 2 hours ago

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کا لندن کی سڑکوں پر احتجاج
- 6 hours ago

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
- 7 hours ago

یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کو نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
- 4 hours ago

سہ فریقی سیریز، فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل آئیں گے
- 5 hours ago

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام
- 7 hours ago

وہاڑی : کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
- 3 hours ago

پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ایئرچیف مارشل
- 3 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری،کراچی میں آج شام بارش متوقع
- 6 hours ago

واشنگٹن :ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ
- 6 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، علی پور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا
- 6 hours ago

بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
- an hour ago