معرکہ حق میں کامیابی نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے فضائی دفاع کے عزم اور صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے، احمد بابر سندھو


پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستمبر کو ملک بھر میں ایئر فورس کے تمام اڈوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا سمیت قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام جانبازوں کے نام منسوب تھی۔
ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کی قربانیوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایات کو اجاگر کیا اور کہا کہ یومِ شہدا ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے۔
PAKISTAN AIR FORCE OBSERVES 7th SEPTEMBER AS MARTYRS’ DAY
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 7, 2025
07 September, 2025: Pakistan Air Force solemnly observed Martyrs’ Day on 7th September across all PAF Bases nationwide. The day commenced with special prayers and Quran Khawani, dedicated to the martyrs of the 1965 and… pic.twitter.com/r2kuRDxxlC
انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاک فضائیہ اپنے مشن پر پوری طرح کاربند ہے اور معرکہ حق میں کامیابی نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے فضائی دفاع کے عزم اور صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔
ایئر چیف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی قربانیوں پر ان کے شکرگزار ہیں یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کی جائز اور مقامی جدوجہد برائے حق خودارادیت کے لیے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
اپنے خطاب کے اختتام پر ایئر چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلا، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی رہے گی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ فضائیہ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، بعد ازاں ایئر چیف مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
- 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا ؟ پی ٹی آئی نے ناموں پر اتفاق کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

نمبر گیم مسئلہ نہیں ہے،پی ٹی آئی کے 15 سے 18 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، حذیفہ رحمان کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، سیلاب متاثرین کو امدادی چیکس دینے کی منظوری
- 9 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بلے باز نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنےعہدے پر خدمات جاری رکھیں گے،سیکیورٹی ذرائع
- 6 گھنٹے قبل

جی این این نیوز کی خبر پر ایکشن،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ سیل
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل نےغزہ امداد لیجانے والے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو یونان اور سلوواکیہ ڈی پورٹ کردیا
- 8 گھنٹے قبل
بھارت نے پہلے ایڈونچر پر دنیا میں ذلت اٹھائی ، دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل

شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی اور امن منصوبے پر مذاکرات کا آغاز، اسرائیل اور حماس کے وفود شریک
- 4 گھنٹے قبل

معاہدے کے بعد پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کر دی
- 7 گھنٹے قبل