Advertisement
علاقائی

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت

دوران تقریب طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 7 2025، 5:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت

شمالی وزیرستان:صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیر ستان میں 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میرانشاہ ماڈل اسکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی،تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔

دوران تقریب طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے،اسکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

 

Advertisement