Advertisement

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا

جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہو گاجبکہ 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 7 2025، 6:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا

ویب ڈیسک :رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گاجو کہ یورپ ، آسٹریلیا اور شمالی امریکا کے علاوہ پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ امریکا، بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان اور سعودی عرب میں بھی یہ فلکیاتی منظر نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یہ گرہن واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، تاہم کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصوں میں بادلوں کے باعث عوام کے لیے اس کا مشاہدہ مشکل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر جبکہ مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہو گا، رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہو گاجبکہ 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا ،جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جا سکے گا، علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق کل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، چاند اور سورج ایک سیدھی قطار میں آجائیں اور زمین سورج کی روشنی کو مکمل طور پر چاند تک پہنچنے سے روک دے۔

Advertisement
Advertisement