قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
وزیر خارجہ کا دورہ پاک قازق تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، یہ دورہ عوام کی فلاح کے لیے دو طرفہ تعلقات کو گہرا بنائے گا،ترجمان


اسلام آباد:قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا،دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دورے کے دوران قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، جبکہ انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی رابطے اور رسائی اور کثیرالجہتی فورم پر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی۔
ترجمان کے مطابق قازق وزیر خارجہ کا دورہ پاک قازق تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، یہ دورہ عوام کی فلاح کے لیے دو طرفہ تعلقات کو گہرا بنائے گا۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 12 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
