Advertisement
پاکستان

ملتان: جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،متعدد بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ

پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر ستمبر 8 2025، 8:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملتان:  جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی،متعدد بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذ

پنجاب کے شہر جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے کے بعد شدید سیلاب کی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے۔ دریا چناب میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھنے سے جلالپور پیروالا سمیت ملحقہ علاقوں میں متعدد بستیاں زیر آب آگئیں۔

پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی۔ حکام کے مطابق، پانی کی سطح مسلسل بڑھنے کی وجہ سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دریائے چناب کے ہیڈ پنجند اور ہیڈ ترموں پر پانی کی آمد اور اخراج کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہیڈ ترموں پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ہے۔

حکام نے دریائے چناب کے قریب مقامی بندوں میں شگاف پڑنے کی تصدیق کی ہے، جس سے جلالپور پیروالا سمیت کئی دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

سیلاب کے باعث جلالپور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندار بند ٹوٹ گئے، جس سے پانی بہادر پور تک پہنچ گیا۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو فوری طور پر نقل مکانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس وقت 5 ڈرون اور 50 کشتیاں متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے روانہ کی گئی ہیں، جبکہ انتظامیہ شہری بندوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ جھنگ میں دریائے چناب کے دوسرے ریلے سے 300 سے زائد دیہات سیلاب کی زد میں ہیں، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 81 ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

مظفر گڑھ میں عظمت پور کے علاقے میں بھی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں، اور 7 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، اور سیلاب کا پانی بہاولپور کے ناردرن بائی پاس کے قریب پہنچ کر بستیوں میں داخل ہوگیا ہے۔

اس وقت سیلاب نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو مزید بارشوں اور سیلاب کی ممکنہ شدت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  ایک اور سنگ میل عبور، انڈیکس  تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا

  • 27 minutes ago
محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا

  • 14 hours ago
ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا

  • 17 hours ago
ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ، شرائط نہ  ماننے پر  سنگین نتائج کی دھمکی

ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ، شرائط نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی

  • 5 hours ago
سپریم کورٹ رولز پر جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ رولز پر جن ممبران کو اعتراض ہے وہ تحریری رائے دیں، چیف جسٹس

  • 23 minutes ago
سونے کی  نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • 20 minutes ago
کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

  • 3 hours ago
آبی سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ، ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

آبی سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ، ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

  • 5 hours ago
ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی

  • 15 hours ago
پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، وزیر اعظم  کا یوم بحریہ پر پیغام

پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، وزیر اعظم کا یوم بحریہ پر پیغام

  • 4 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی

  • 17 hours ago
سعودی عرب کا  قومی دن  کے موقع پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

سعودی عرب کا قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

  • 4 hours ago
Advertisement