کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان
سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون کا طوفانی اسپیل جاری ہے


کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔
ڈیفنس،قیوم آباد،کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی۔ ا سکے علاوہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظورکالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی باران رحمت کا نزول ہوا ۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نےکراچی میں 2 روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، موسلا دھا ر بارش کے پیش نظر کراچی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون کا طوفانی اسپیل جاری ہے۔
حیدر آباد،سجاول، ٹھھٹہ، سکھر، اوباڑو، ڈہرکی، میرپورماتھیلو اور نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں میں تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 10 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص،سانگھڑ، خیر پور اور شہید بے نظیرآباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کاامکان ہے۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، راول پنڈی،گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان میں بھی تیز بارش متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
حکام نے بتایا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 27 minutes ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- an hour ago






