Advertisement

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو "وحشیانہ جارحیت اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 10 2025، 12:29 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار  ، عالمی برادری

9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ حملے کا نشانہ حماس کی اعلیٰ قیادت کا دفتر تھا، جو اس وقت امریکا کی جنگ بندی تجویز پر غور کے لیے اجلاس میں مصروف تھی۔

خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق، قطر غزہ جنگ بندی کے سلسلے میں ایک کلیدی ثالث رہا ہے، اور اس حملے نے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

سعودی عرب:

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو "وحشیانہ جارحیت اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی ہیں، جن کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای):

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اس حملے کو "کھلی اور بزدلانہ جارحیت" قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔

یو اے ای کے صدر کے سفارتی مشیر نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا:"ہم قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس غدارانہ اسرائیلی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔"

پاکستان:

وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ اس نے معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔
انہوں نے امیر قطر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"یہ حملہ قطر کی علاقائی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور علاقائی امن کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔"

ترکیہ:

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ:"جنگ بندی مذاکرات کے دوران حماس کے وفد کو نشانہ بنانا ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل امن نہیں، بلکہ جنگ چاہتا ہے۔"

ترک بیان میں اسرائیل کو "ریاستی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے والی قوت" قرار دیا گیا۔

اردن:

وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیلی حملے کو "وحشیانہ جارحیت کا تسلسل" قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

ایران:

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے حملے کو "مجرمانہ، خطرناک اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی" قرار دیا۔
انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"صہیونی جرائم پر خاموشی سب کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔"

اقوامِ متحدہ:

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:

"یہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔"

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ مستقل جنگ بندی کی جانب پیش رفت کریں، نہ کہ امن کے امکانات کو تباہ کریں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ

  • 20 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل

  • a day ago
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی

  • a day ago
ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

  • a day ago
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

  • 2 days ago
روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق

  • 2 days ago
صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

  • 2 days ago
منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند

  • 2 days ago
 وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

 وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم

  • 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

  • a day ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان

  • a day ago
Advertisement