Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ

بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت توانائی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Sep 10th 2025, 12:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں بجلی کے  تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ ابتدا میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیے جائیں گے۔ اور اس منصوبے کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔ جس کے بعد پورے ملک میں اسمارٹ میٹرز کا استعمال لازمی ہو جائے گا۔ میٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باظابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کرے گی اور یہ تنصیب باقاعدہ میٹر ریپلیسمنٹ آرڈر کے تحت کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے بجلی کے استعمال کی درست مانیٹرنگ اور بلنگ ممکن ہو سکے گی اور اس سے بجلی چوری میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو بڑے پیمانے پر تنصیب کے باعث اربوں روپے کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔

Advertisement
وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

  • 2 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں

  • 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک،
42 لاکھ سے زائد  افراد متاثر

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین  کی مدد کیلئے  ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل،  پاک فوج سے مدد طلب

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب

  • 7 گھنٹے قبل
فرانسیسی صدر نے  ملک کے وزیردفاع  کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

فرانسیسی صدر نے  ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

  • 7 گھنٹے قبل
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • 6 گھنٹے قبل
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement