Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 11th 2025, 10:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کو بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امیر قطر اور قطری عوام سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس موقع پر قطر اور پاکستان کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مذہب، ثقافت اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں قطر کا ساتھ دیا ہے — اور آئندہ بھی دیتا رہے گا۔

ملاقات میں خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت، مختلف ممالک پر حملوں اور خطے میں امن و استحکام کے امکانات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
Advertisement