پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
محکمہ ریسکیو کے مطابق، گزشتہ دو دنوں میں کشتی الٹنے کے 6 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 67 افراد کو زندہ بچا لیا گیا


پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب متاثرین کی تین کشتیوں کے الٹنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 67 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مسلسل ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیلاب سے بدترین متاثرہ جنوبی پنجاب میں لوگ محفوظ مقامات تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کا سہارا لے رہے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں مسلسل کشتی حادثات سامنے آ رہے ہیں۔
محکمہ ریسکیو کے مطابق، گزشتہ دو دنوں میں کشتی الٹنے کے 6 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 67 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
اہم واقعات کی تفصیل:
-
جلالپور پیر والا:
گزشتہ رات 28 افراد کو لے جانے والی کشتی دریا میں ڈوب گئی۔
اب تک 19 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، 5 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں متاثرین درختوں کا سہارا لے کر مدد کا انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ -
موضع دراب پور:
19 افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے ایک بچی لاپتہ ہوئی، جس کی لاش بعد میں مل گئی۔ باقی 18 افراد کو بچا لیا گیا۔ -
بہاول نگر، چک لالیکا:
کشتی الٹنے سے 2 افراد لاپتہ ہوگئے، جبکہ 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ -
تحصیل اُچ شریف:
ایک نجی کشتی، جس میں تین افراد اپنے اہل خانہ کے لیے کھانا لے جا رہے تھے، الٹ گئی۔ تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

