5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع
سماعت کے دوران علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔


لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور نے 5 اکتوبر پولیس پر مبینہ تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگرد ی عدالت کے جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں ہیں جہاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور کیس کی سماعت کے سلسلے میں گئی ہوئی ہیں۔
بعدازاں عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کر دی ساتھ ہی دونوں کی عدالت سے حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

