سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد
منچن آباد میں لایکا کے قریب بستی مموکا میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں،ریسکیو


ویب ڈیسک: سیلاب کی دوسری لہرجنوبی پنجاب کے علاقے پنجند پہنچ گئی جس سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچنے لگی، دریائی پٹی کے متعدد دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے،جبکہ لاکھوں ایکٹر پر محیط فصلیں برباد ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی سے سندھ پنجاب کی سرحدی پٹی کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کچے کے علاقوں میں موجود گنے، کپاس ،چاول اور سبزیوں سمیت دیگر فصلیں زیرآب آگئی ہیں،جبکہ پانی کے تیز بہاؤ سے زمینی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
علی پور میں سیلابی پانی پر کٹ لگانے پر جھگڑا
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے خیر سادات میں سیلابی پانی پر کٹ لگانے پر جھگڑا ہوگیا، فریقین کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پانی چھوڑنےکی کوشش پر جھگڑا ہوا۔
بہاولپور، بہاولنگر میں رابطے منقطع
بہاولنگر کے موضع جات سنتیکا، یاسین کا، موضع عاکوکا ہٹھاڑاور سہوکا کا شہر سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ بھی سیلاب کی زد میں ہے، 100 سے زائد گاؤں ڈوب گئے۔
چناب کے حفاظتی بند میں شگاف، 3 مزدور بہہ گئے
موضع دھوندو کے قریب دریا چناب کے حفاظتی بند میں ایک بار پھر شگاف پڑ گیا ہے، جس سے قریبی دیہات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔
80 فٹ چوڑے شگاف کو پُر کرنے کی کوشش میں 3 مزدور ریلے میں بہہ گئے۔
ریسکیو ٹیم نے 2 مزدوروں کو بچا لیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، شگاف پُر کرنے کے لیے مشینری طلب کرلی گئی، بند ٹوٹنے سے بستی مٹھو ، سومن اور بستی بنگالا متاثر ہوگئے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
علاوہ ازاں منچن آباد کے نواحی علاقے لالیکا کے قریب بستی مموکا میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
کہروڑ پکا میں حفاظتی بند موجوں کے سامنے ٹھہر نہ سکا
کہروڑپکا میں ستلج کا سیلابی پانی تباہی مچاتے ہوئے دریائی پٹی کے علاقے اپنی لپیٹ میں لینے لگا، جھوک آہیر کا حفاظتی بند بھی دریا کی موجوں کے سامنے نہ تھم سکا، موضع عین واہن اور جھامبی واہن کے علاقے زیر آب آگئے، وسیع علاقے میں فصلیں ڈوب گئیں۔
بستیوں میں پانی داخل ہونے سے گھر ڈوب گئے، گھروں اور فصلوں کو بچانے کے لیے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند بنانا شروع کردیے، ریسکیو ٹیموں نے پانی میں گھرے مذید 500 افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔
جبکہ اوچ شریف میں پنجند پر پانی کی آمد 6 لاکھ 65 ہزار 5 سو 76 کیوسک ہے ، رات 2 بجے کے قریب پنجند پر پانی کا بہاو 7 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا تھا۔
سیلابی ریلے کی سندھ آمد
پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
کشمور کے کچے کے علاقے سے رہائشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دادو کےکچے کے مکینوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا۔
گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر نوشہرو فیروز میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کئی بستیاں پانی سے زیر آب آگئی ہیں جبکہ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے لگے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ چکی ہے، سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر تیاری مکمل ہے۔

1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

سابق برازیلین صدر بولسونارو مجرم قرار،عدالت نے27 سال قید کی سزا سنا دی
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت جرم قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 3 گھنٹے قبل

ایشیاکپ: پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا
- 4 گھنٹے قبل