امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی

واشنگٹن ڈی سی :امریکا نے چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔
اس حوالے سے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے قتل کی تحقیقات میں مشتبہ شخص کی تصویریں جاری کی ہیں۔
ایف بی آئی کی جانب سے چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع فراہم کرنے اورگرفتاری میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کا قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہےکہ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔
ادھر عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل





