عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی منظم خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے برادر ملک کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے حمایت کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے مسائل اور لائحہ عمل کے موضوع پر اہم اجلاس ہوا،جس میں خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی، موجودہ دور میں واٹر سکیورٹی اہم چیلنج ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں واٹر سیکیورٹی اہم چیلنج ہے، بھارت کے سندھ طاس معاہدے جیسے اقدامات نے عالمی یقین دہانیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے قانون کے تحت بھارت سندھ طاس معاہدے کےتحت ڈیٹا شیئرکرنے کا پابند ہے۔
قطر پر اسرائیلی حملے مذمت
اقوم متحد ہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے قطر پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی منظم خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنے برادر ملک کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کے ہمراہ قطرکا دورہ کیا۔ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے دانستہ طورپر مذاکرات میں ثالث پر حملہ کیا، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟
- 3 گھنٹے قبل
امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 4 گھنٹے قبل

سر پر انڈے مارے جانے کے بعد چاہت فتح علی خان کا ردعمل سامنے آ گیا،گلوکار کا عدالت جانے کا اعلان
- 17 منٹ قبل
پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت جرم قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد
- 5 گھنٹے قبل

5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع
- 5 گھنٹے قبل