Advertisement

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل سکا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 14th 2025, 8:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی بربریت  کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں حملوں کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ کرتے ہوئے رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

تازہ فضائی کارروائیوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد بھوک کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جہاں ہر 10 سے 15 منٹ بعد حملے کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

قطری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مسلسل پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جہاں ہزاروں بے گھر فلسطینی خواتین، بچے اور بزرگ پناہ لیے ہوئے تھے ادھر غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں اسرائیل نے پبلک پراسیکیوشن کی عمارت کو تین فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

وسطی غزہ کے بریج کیمپ میں ایک شہری شہید ہوا جبکہ فلسطینی اسٹیڈیم کے اندر بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری سے چار افراد موقع پر شہید ہو گئے۔

خان یونس میں بھی فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

فلسطینی اسپتالوں کے ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ شدید بمباری، ادویات اور خوراک کی قلت، اور بجلی کی بندش نے طبی نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس صورتحال کو بدترین انسانی بحران قرار دے رہی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگی مہم کے لیے 8 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کر لیا ہے، جو ایک خطرناک اور پریشان کن اشارہ ہے کہ جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر رکنے والا نہیں۔

اسرائیلی افواج نے علاقے میں وارننگ پمفلٹ گرائے ہیں، جن میں خوفزدہ اور بھوکے فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے علاقوں سے نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
Advertisement